فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا
اب اگر تم نے (اس رسول کا) انکار کردیا تو اس دن (کی سختی) سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنادے گا
1- شیب، أشیب کی جمع ہے قیامت والے دن کی ہولناکی بیان کی کہ واقع اس دن بچے بوڑھے ہوجائیں گے یا تمثیل کے طور پر کہا گیا۔حدیث میں بھی آتا ہے کہ قیامت والے دن اللہ آدم (عليہ السلام) کو کہے گا اپنی اولاد میں سے جہنم کے لئے نکال لے۔ حضرت آدم علیہ السلام فرمائیں گے‘ یا اللہ کس طرح؟ اللہ تعالی فرمائے گا ہر ہزار میں سے 999۔ اس وقت حمل والی عورتوں کا حمل گر جائے گا اور بچے بوڑھے ہو جائیں گے ،یہ بات صحابہ کرام (رضی الله عنہم) کو بہت شاق گزری اور ان کے چہرے فق ہو گئے۔ تو نبی کریم (ﷺ) نے فرمایا کہ قوم یاجوج وماجوج میں 999 ہوں گے اور تم سے ایک اللہ کی رحمت سےمجھے امید ہے کہ تمام جنتیوں میں سے آدھا تم ہم لوگ ہوں گے۔ (الحدیث البخاری، تفسير سورة الحج)