سورة المزمل - آیت 7

إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

دن کے وقت تو آپ کو لمبی چوڑی مصروفیات ہوتی ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* سَبْحٌ کے معنی ہیں الْجَرْيُ وَالدَّوَرَان (چلنا اور پھرنا) یعنی دن کے وقت دنیاوی مصروفیتوں کا ہجوم رہتا ہے۔ یہ پہلی بات ہی کی تائید ہے۔ یعنی رات کو نماز اور تلاوت زیادہ مفید اور موثر ہے۔ یعنی اس پر مداومت کر دن ہو یا رات اللہ کی تسبیح وتحمید اور تکبر وتحلیل کرتا رہ۔