سورة الجن - آیت 12
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ : ہمیں اس بات کا یقین ہوچکا ہے کہ ہم نہ تو اللہ کو زمین میں (چھپ کر) عاجز کرسکتے ہیں [٩] اور نہ ہی بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ظن، یہاں علم اور یقین کے معنی میں ہے، جیسے اور بھی بعض مقامات پر ہے۔