سورة نوح - آیت 26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور نوح نے کہا : ''اے میرے پروردگار! کافروں میں سے کوئی بھی اس زمین [١٦] پر بسنے والا نہ چھوڑ

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ بد دعا اس وقت کی جب حضرت نوح (عليہ السلام) ان کے ایمان لانے سے بالکل نا امید ہوگئے اور اللہ نے بھی اطلاع کر دی کہ اب ان میں سے کوئی ایمان نہیں لائے گا (ھود:36) دیار، فیعال کے وزن پر دیوار ہے۔ واؤ کو یا سے بدل کر ادغام مکردیا گیا ، من یسکن الدیار، مطلب ہے کسی کو باقی نہ چھوڑ۔