سورة نوح - آیت 22

وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان لوگوں نے بڑے بڑے [١٣] مکر و فریب کیے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ مکر یا فریب کیا تھا؟ بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح (عليہ السلام) کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں کیوں میسر آتیں؟ اور بعض کے نزدیک ان کے بڑوں کا یہ کہنا تھا کہ تم اپنے معبودوں کی عبادت مت چھوڑنا، بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی، بڑا مکر تھا۔