سورة نوح - آیت 21
قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نوح نے کہا : ''اے میرے [١٢] پروردگار! ان لوگوں نے میری نافرمانی کی اور ان لوگوں کے پیچھے لگ گئے جن کے مال اور اولاد نے ان کے لیے خسارہ ہی بڑھایا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی میری نافرمانی پر اڑے ہوئے ہیں اور میری دعوت پر لبیک نہیں کہہ رہے ہیں ۔ ** یعنی ان کے اصاغر نے اپنے بڑوں اور صاحب ثروت ہی کی پیروی کی جن کے مال واولاد نے انہیں دنیا اور آخرت کے خسارے میں ہی بڑھایا ہے۔