سورة نوح - آیت 17
وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اللہ نے تمہیں زمین سے عجیب طرح اگایا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تمہارے باپ آدم (عليہ السلام) کو، جنہیں مٹی سے بنایا گیا اور پھر اس میں اللہ نے روح پھونکی۔ یا اگر تمام انسانوں کو مخاطب سمجھا جائے، تو مطلب ہوگا کہ تم جس نطفے سے پیدا ہوتے ہو وہ اسی خوراک سے بنتا ہے جو زمین سے حاصل ہوتی ہے، اس اعتبار سے سب کی پیدائش کی اصل زمین ہی قرار پاتی ہے۔