سورة نوح - آیت 16
وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ان میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ [٩] بنایا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جو روئے زمین کو منور کرنے والا اور اس کے ماتھے کا جھومر ہے۔ ** تاکہ اس کی روشنی میں انسان معاش کے لیے جو انسانوں کی انتہائی ناگزیر ضرورت ہے کسب ومحنت کر سکے۔