سورة نوح - آیت 5
قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(نوح نے) عرض کیا : اے میرے پروردگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن دعوت دی۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی تیرے حکم کی تعمیل میں، بغیر کسی کوتاہی کے رات دن میں نے تیرا پیغام اپنی قوم کو پہنچایا ہے۔