سورة نوح - آیت 3
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کہ تم اللہ کی عبادت کرو، اس سے ڈرو اور میری اطاعت [٢] کرو
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اور شرک چھوڑ دو، صرف اسی کی عبادت کرو۔ ** اللہ کی نافرمانیوں سے اجتناب کرو، جن سے تم عذاب الٰہی کے مستحق قرار پا سکتے ہو، *** یعنی میں تمہیں جن باتوں کا حکم دوں اس میں میری اطاعت کرو، اس لئے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول اور اس کا نمائندہ بن کر آیا ہوں۔