سورة المعارج - آیت 37
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
دائیں سے اور بائیں [٢٢] سے گروہ در گروہ (آرہے ہیں)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ نبی (ﷺ) کے زمانے کے کفار کا ذکر ہے کہ وہ آپ کی مجلس میں دوڑتے دوڑتے آتے، لیکن آپ کی باتیں سن کر عمل کرنے کی بجائے ان کا مذاق اڑاتے اور ٹولیوں میں بٹ جاتے۔ اور دعویٰ یہ کرتے کہ اگر مسلمان جنت میں گئے تو ہم ان سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ اللہ نے اگلی آیت میں ان کے اس زعم باطل کی تردید فرمائی۔