سورة المعارج - آیت 30
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بجز اپنی بیویوں یا مملوکہ عورتوں کے' کہ ان کے بارے میں انہیں کوئی ملامت نہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی انسان کے جنسی تسکین کے لئے اللہ نے دو جائز ذرائع رکھے ہیں ایک بیوی اور دوسری (لونڈی) بہرحال اہل ایمان کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ جنسی خواہش کی تکمیل وتسکین کے لئے ناجائز ذریعہ اختیار نہیں کرتے۔