سورة المعارج - آیت 14
وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کچھ [٩] دے کر اپنے آپ کو بچا لے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اولاد، بیوی، بھائی اور خاندان یہ ساری چیزیں انسان کو نہایت عزیز ہوتی ہیں، لیکن قیامت والے دن مجرم چاہے گا کہ اس سے فدیے میں یہ عزیز چیزیں قبول کر لی جائیں اور اسے چھوڑ دیا جائے۔ فصيلةٌ، خاندان کو کہتے ہیں، کیوں کہ وہ قبیلے سے جدا ہوتا ہے۔