سورة المعارج - آیت 7
وَنَرَاهُ قَرِيبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مگر ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* دور سے مراد ناممکن اور قریب سے اس کا یقینی واقع ہونا ہے۔ یعنی کافر قیامت کو ناممکن سمجھتے ہیں اور مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ وہ ضرور آکر رہے گی اس لئے کہ ’’کل ما ھو آت فھوقریب" ہر آنےوالی چیز قریب ہے۔