سورة الحاقة - آیت 32

ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر اسے [١٩] ایک ستر گز لمبی زنجیر میں جکڑ دو۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ ذراع (ہاتھ) یہ کتنا ہوگا اس کی وضاحت ممکن نہیں تاہم اس سے اتنا معلوم ہوا کہ زنجیر کی لمبائی ستر ذراع ہوگی۔