سورة الحاقة - آیت 16

وَانشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن اس کی بندش ڈھیلی پڑجائے گی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس میں کوئی قوت اور استحکام نہیں رہے گا جو چیز پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔ اس میں استحکام کس طرح رہ سکتا ہے۔