سورة الحاقة - آیت 14
وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی [١١] چوٹ میں ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اپنی جگہوں سے اٹھا لیے جائیں گے اور قدرت الہی سے اپنی قرار گاہوں سے ان کو اکھیڑ لیا جائے گا۔