سورة الحاقة - آیت 4
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
قوم ثمود اور عاد نے کھڑکھڑانے [٢] والی (قیامت) کو جھٹلایا [٣] تھا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس میں قیامت کو کھڑکا دینے والی کہا ہے، اس لئے کہ یہ اپنی ہولناکیوں سے لوگوں کو بیدار کردے گی۔