سورة الطلاق - آیت 3
وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اسے ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں اسے وہم و گمان [١٢] بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا [١٣] ہے۔ بلاشبہ اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر [١٤] کر رکھا ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی وہ جو چاہے۔ اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ 2- تنگیوں کے لیے بھی اور آسانیوں کے لیے بھی۔ یہ دونوں اپنے وقت پر انتہا پذیر ہو جاتے ہیں۔ بعض نے اس سے حیض اور عدت مراد لی ہے۔