سورة التغابن - آیت 16
فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنفِقُوا خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لہٰذا جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرتے [٢٤] رہو اور سنو اور اطاعت کرو اور (اپنے مال) خرچ کرو۔ یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے اور جو شخص اپنے نفس [٢٥] کی حرص سے بچا لیا گیا تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اللہ اور رسول (ﷺ) کی باتوں کو توجہ اور غور سے سنو اور ان پر عمل کرو۔ اس لیے کہ صرف سن لینا بے فائدہ ہے، جب تک عمل نہ ہو۔ ** خَيْرًا أَيْ: إِنْفَاقًا خَيْرًا،( يَكُن الإِنْفَاقُ خَيْرًا) انفاق عام ہے، صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں کو شامل ہے۔