سورة الجمعة - آیت 7

وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور یہ لوگ کبھی بھی موت کی تمنا نہ کریں گے۔ اپنے ان کرتوتوں کی وجہ سے [١٢] جو یہ کرچکے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی کفر ومعاصی اور کتاب الٰہی میں تحریف وتغیر کا جو ارتکاب یہ کرتے رہے ہیں، ان کے باعث کبھی بھی یہ موت کی آرزو نہیں کریں گے۔