سورة الواقعة - آیت 72
أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تو اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا تھا یا اسے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کہتے ہیں عرب میں دو درخت ہیں، مرخ اور عفار، ان دونوں سے ٹہنیاں لے کر، ان کو آپس میں رگڑا جائے تو اس سے آگ کے شرارے نکلتے ہیں۔