سورة الواقعة - آیت 56

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جزا و سزا کے دن یہی تمہاری مہمانی ہوگی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ بطور استہزا اور تحکم کے فرمایا، ورنہ مہمانی تو وہ ہوتی ہے جو مہمان کی عزت کے لیے تیار کی جاتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہےجیسے بعض مقام پر فرمایا: ﴿فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ﴾ (آل عمران: 21) ”ان کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیئے“۔