سورة الواقعة - آیت 1

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جب واقع ہونے والی (قیامت) واقع ہوگی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- واقعہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ہے، کیونکہ یہ لامحالہ واقع ہونے والی ہے، اس لیے اس کا یہ نام بھی ہے۔