سورة الرحمن - آیت 52
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان دونوں میں ہر پھل کی دو قسمیں [٣٤] ہوں گی۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ذائقے اور لذت کے اعتبار سے ہر پھل دو قسم کا ہو گا، یہ مزید فضل خاص کی ایک صورت ہے۔ بعض نے کہا کہ ایک قسم خشک میوے کی اور دوسری تازہ میوے کی ہو گی۔