سورة الرحمن - آیت 16
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تمہاری یہ پیدائش بھی اور پھر تم سے مزید نسلوں کی تخلیق وافزائش، یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ہے۔ کیا تم اس نعمت کا انکار کرو گے؟