سورة القمر - آیت 42
كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلا دیا تو ہم نے انہیں کسی زبردست اور صاحب [٢٩] قدرت کی گرفت کی طرح پکڑ لیا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* وہ نشانیاں، جن کے ذریعے سے حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے فرعون اور فرعونیوں کو ڈرایا۔ یہ نو نشانیاں تھیں جن کا ذکر پہلے گزرچکا ہے۔ ** یعنی ان کو ہلاک کر دیا، کیونکہ وہ عذاب، ایسے غالب کی گرفت تھی جو انتقام لینے پر قادر ہے، اس کی گرفت کے بعد کوئی بچ نہیں سکتا۔