سورة القمر - آیت 38
وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور صبح سویرے ہی انہیں ایک نہ ٹلنے والے [٢٨] عذاب نے آگھیرا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی صبح ان کے پاس عذاب مستقر آ گیا۔ مستقر کے معنی، ان پر نازل ہونے والا، جو انہیں ہلاک کیے بغیر نہ چھوڑے۔