سورة القمر - آیت 26
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ لوگ کل ہی جان [٢١] لیں گے کہ کذاب اور ڈھینگیں مارنے والا کون تھا ؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ خود، پیغمبر پر الزام تراشی کرنے والے۔ یا حضرت صالح (عليہ السلام) ؟ جن کو اللہ نے وحی ورسالت سے نوازا۔ غدا یعنی کل سےمراد قیامت کا دن ہے یا دنیا میں ان کے لیے عذاب کا مقررہ دن۔