سورة القمر - آیت 9

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ان سے پہلے قوم نوح جھٹلا چکی ہے۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا اور کہنے لگے، ''یہ دیوانہ ہے'' اور اسے جھڑک [١٠] دیا گیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- وَازْدُجِرَ وَازْتُجِرَ ہے، یعنی قوم نوح نے نوح (عليہ السلام) کی تکذیب ہی نہیں کی، بلکہ انہیں جھڑکا اور ڈرایا دھمکایا بھی۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا ﴿لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ﴾ (الشعراء: 116) ”اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو تجھے سنگسار کر دیا جائے گا۔