سورة القمر - آیت 2

وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ کافر خواہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ''یہ تو جادو ہے [٢] جو ہمیشہ سے چلا آرہا ہے۔''

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی قریش نے، ایمان لانے کے بجائے، اسے جادو قرار دے کر اپنے اعراض کی روش برقرار رکھی۔