سورة النجم - آیت 62

فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پس اللہ کے آگے سجدہ [٤٣] کرو اور اسی کی بندگی بجا لاؤ۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ مشرکین اور مکذبین کو توبیخ کے لیے حکم دیا۔ یعنی جب ان کا معاملہ یہ ہے کہ وہ قرآن کو ماننے کے بجائے، اس کا استہزا واستخفاف کرتے ہیں اور ہمارے پیغمبر کے وعظ ونصیحت کا کوئی اثر ان پر نہیں ہو رہا ہے، تو اے مسلمانو ! تم اللہ کی بارگاہ میں جھک کر اور اس کی عبادت واطاعت کا مظاہرہ کر کے قرآن کی تعظیم وتوقیر کا اہتمام کرو۔ چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں نبی (ﷺ) نے اور صحابہ نےسجدہ کیا، حتیٰ کہ اس وقت مجلس میں موجود کفار نے بھی سجدہ کیا۔ جیسا کہ احادیث میں ہے۔