سورة النجم - آیت 40
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ کہ اس کی کوشش، جلد [٢٩] ہی دیکھی جائے گی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا میں اس نے اچھا یا برا جوبھی کیا، چھپ کر کیا یا علانیہ کیا، قیامت والے دن سامنے آ جائے گا اور اس پر اسے پوری جزا دی جائے گی۔