سورة النجم - آیت 21

أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا تمہارے لئے تو لڑکے ہوں اور اس کے لئے لڑکیاں؟

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مشرکین مکہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے، یہ اس کی تردید ہے، جیسا کہ متعدد جگہ یہ مضمون گزر چکا ہے۔