سورة النجم - آیت 11
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو کچھ اس نے آنکھ [٧] سے دیکھا تھا دل نے اسے جھوٹ نہیں سمجھا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی نبی (ﷺ )نے جبرائیل (عليہ السلام) کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق ومغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ (ﷺ )کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔