سورة الذاريات - آیت 42

مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ جس چیز پر بھی گزرتی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح چکنا چور [٣٦] کردیتی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اس ہوا کی تاثیر تھی جو قوم عاد پر بطور عذاب بھیجی گئی تھی۔ یہ تند وتیز ہوا، سات راتیں اور آٹھ دن مسلسل چلتی رہی (الحاقہ)۔