سورة الذاريات - آیت 34

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو حد سے بڑھنے والوں [٢٨] (کی ہلاکت) کے لئے آپ کے پروردگار کے ہاں سے نشان زدہ [٢٩] ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* مُسَوَّمَةً (نامزد یا نشان زدہ) ان کی مخصوص علامت تھی جن سے انہیں پہچان لیا جاتا تھا، یا وہ عذاب کےلیے مخصوص تھیں، بعض کہتے ہیں کہ جس کنکری سے جس کی موت واقع ہونی تھی، اس پر اس کا نام لکھا ہوتا تھا مُسْرِفِينَ جو شرک وضلالت میں بڑھے ہوئے اور فسق وفجور میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔