سورة الذاريات - آیت 9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس سے وہی برگشتہ ہوتا [٤] ہے جس کے لئے برگشتہ ہونا مقدر ہوچکا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی نبی (ﷺ) پر ایمان لانے سے، یا حق سےیعنی بعث وتوحید سے یا مطلب ہے مذکورہ اختلاف سے وہ شخص پھیر دیا گیا جسے اللہ نے اپنی توفیق سے پھیر دیا، پہلے مفہوم میں ذم ہے۔ دوسرے میں مدح۔