سورة الذاريات - آیت 7
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
راستوں [٣] والے آسمان کی قسم
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- دوسرا ترجمہ، حسن وجمال اور زینت ورونق والا کیا گیا ہے، چاند، سورج ، کواکب وسیارات، روشن ستارے، اس کی بلندی اور وسعت، یہ سب چیزیں آسمان کی رونق وزینت اور خوب صورتی کا باعث ہیں۔