سورة الحجرات - آیت 5

وَلَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا حَتَّىٰ تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اگر یہ لوگ صبر کرتے تاآنکہ آپ [٥] ان کی طرف نکلتے تو یہ ان کے حق میں بہتر تھا۔ اور اللہ تعالیٰ معاف [٦] کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی آپ (ﷺ) کے نکلنے کا انتظار کرتے اور آپ (ﷺ) کو ندا دینے میں جلد بازی نہ کرتے تو دین ودنیا دونوں لحاظ سے بہتر ہوتا۔ ** اس لئے مواخذہ نہیں فرمایا بلکہ آئندہ کے لئے ادب وتعظیم کی تاکید فرما دی۔