سورة الجاثية - آیت 33

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں ظاہر [٤٦] ہونے لگیں گی اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ انہیں آگھیرے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی قیامت کا عذاب، جسے وہ مذاق یعنی انہونا سمجھتے تھے، اس میں وہ گرفتار ہوں گے۔