سورة الدخان - آیت 49
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(پھر اسے کہا جائے گا کہ اب سزا) چکھ، تو بڑا معزز اور شریف [٣٤] بنا پھرتا تھا۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی دنیا میں اپنے طور پر تو بڑا ذی عزت اور صاحب اکرام بنا پھرتا تھا اور اہل ایمان کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔