سورة الدخان - آیت 28
كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اسی طرح ہوا۔ اور ہم نے ایک دوسری [٢٠] قوم کو ان کا وارث بنا دیا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی یہ معاملہ اسی طرح ہوا جس طرح بیان کیا گیا ہے۔ ** بعض کے نزدیک اس سے مراد بنی اسرائیل ہیں۔ لیکن بعض کے نزدیک بنی اسرائیل کا دوبارہ مصر آنا تاریخی طور پر ثابت نہیں، اس لیے ملک مصر کی وارث کوئی اور قوم بنی۔ بنی اسرائیل نہیں۔