سورة الدخان - آیت 21

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اگر تم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ [١٦] سے الگ ہوجاؤ

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اگر مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو نہ لاؤ، لیکن مجھے قتل کرنے کی یا اذیت پہنچانے کی کوشش نہ کرو۔