سورة الزخرف - آیت 68

يَا عِبَادِ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ وَلَا أَنتُمْ تَحْزَنُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے میرے بندو! آج تمہیں نہ کوئی خوف ہوگا [٦٦] اور نہ تم غمزدہ ہوگے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ قیامت والے دن ان متقین کو کہا جائے گا جو دنیا میں صرف اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے محبت رکھتے تھے۔ جیسا کہ احادیث میں بھی اس کی فضیلت وارد ہے۔ بلکہ اللہ کے لیے بغض اور اللہ کے لیے محبت کو کمال ایمان کی بنیاد بتلایا گیا ہے۔