سورة الزخرف - آیت 38
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
حتیٰ کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو (اپنے ساتھی سے) کہے گا : کاش! میرے اور تمہارے درمیان مشرق و مغرب [٣٨] کا بعد ہوتا، تو تو بہت برا ساتھی نکلا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مَشْرِقَيْنِ (تثنیہ ہے) مراد مشرق اور مغرب ہیں۔ فَبِئْسَ الْقَرِينُ کا مخصوص بالذم محذوف ہے۔ أَنْتَ أَيُّهَا الشَّيْطَانُ! اے شیطان تو بہت برا ساتھی ہے۔ یہ کافر قیامت والے دن کہے گا۔ لیکن اس دن اس اعتراف کا کیا فائدہ؟