سورة الشورى - آیت 5
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِن فَوْقِهِنَّ ۚ وَالْمَلَائِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(جو کچھ یہ مشرکین کہتے ہیں) قریب ہے کہ آسمان اوپر [٣] سے پھٹ پڑیں درآنحالیکہ فرشتے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے اور زمین میں رہنے والوں کے لئے بخشش طلب کرتے رہتے ہیں۔ سن رکھو ! اللہ ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اللہ کی عظمت وجلال کی وجہ سے۔ ** یہ مضمون سورۂ مؤمن کی آیت 7 میں بھی بیان ہوا ہے۔ *** اپنے دوستوں اور اہل طاعت کے لیے یا تمام ہی بندوں کے لیے، کیونکہ کفار اور نافرمانوں کی فوراً گرفت نہ کرنا بلکہ انہیں ایک وقت معین تک مہلت دینا، یہ بھی اسی کی رحمت ومغفرت ہی کی قسم سے ہے۔