سورة فصلت - آیت 33
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اس شخص سے اچھی بات کس کی ہوسکتی ہے جس نے اللہ کی طرف [٤١] بلایا اور نیک عمل کئے اور کہا کہ میں (اللہ کا) فرمانبردار ہوں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے کے ساتھ ساتھ خود بھی ہدایت یافتہ، دین کا پابنداور اللہ کا مطیع ہے۔