سورة فصلت - آیت 4
بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا [٢] ہے مگر اکثر لوگوں نے اس سے اعراض کیا اور اسے سنتے ہی نہیں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ایمان اور اعمال صالحہ کے حاملین کو کامیابی اور جنت کی خوش خبری سنانے والا اورمشرکین ومکذبین کو عذاب نار سے ڈرانے والا۔ ** یعنی غور وفکر اور تدبر وتعقل کی نیت سے نہیں سنتے کہ جس سے انہیں فائدہ ہو۔ اسی لیے ان کی اکثریت ہدایت سے محروم ہے۔