سورة الزمر - آیت 56
أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(کہیں ایسا نہ ہو کہ اس وقت) کوئی کہنے لگے : ''افسوس میری اس کوتاہی پر جو میں [٧٤] اللہ کے حق میں کرتا رہا اور میں تو مذاق اڑانے والوں میں سے تھا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ﴿فِي جَنْبِ اللهِ ﴾کا مطلب، اللہ کی اطاعت یعنی قرآن اور اس پر عمل کرنےمیں کوتاہی ہے۔ یا جَنْبٌ کےمعنی قرب اور جوار کے ہیں۔ یعنی اللہ کا قرب اور اس کا جوار (یعنی جنت) طلب کرنے میں کوتاہی کی۔